ہومپاکستانفواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت

فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد (سب نیوز) الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت، رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔

پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کر دی، درخواست میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، سیشن جج نے پولیس کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔