ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف بھی پرچہ کٹ گیا، گرفتاری کا امکان

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف بھی پرچہ کٹ گیا، گرفتاری کا امکان

رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کے خلاف بھی پرچہ کٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کی مدعیت میں سابق ایم این اے فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ تھانہ فیروز والا شیخو پورہ میں درج کیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق وفاقی پولیس کے افسر عدیل شوکت کی مدعیت میں ڈکیتی اور ملزم کو چھڑانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ کالا شاہ کاکو کے قریب کچھ لوگوں نے ڈکیتی کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے فواد چودھری کو بھی چھڑانے کی کوشش کی ،ملزمان نے کانسٹیبل عدنان کا وائرلیس سیٹ بھی چھین لیا۔
فرخ حبیب اور انکے ساتھیوں کے خلاف سات دفعات کے تحت پرچہ درج کیا گیا ہے۔
IMG 20230127 WA0008

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔