ہومپاکستانمتروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی

متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی

متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی۔

اس حوالے سے متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ بجھوا دیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی قبضہ چھڑوانے کے لئے پولیس کی مدد فراہم کریں،متروکہ وقف املاک عملہ کے ساتھ ڈی ایس پی عہدہ کا افسر قبضہ واگزار کرانے بھیجا جائے۔
ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کا لکھا خط ضلعی انتظامیہ کو موصول ہو گیا ،مراسلہ کے مطابق 30جنوری کو لال حویلی سے ملحقہ پراپرٹی ڈی 329کا قبضہ حاصل کیا جائے گا۔
IMG 20230126 WA0184

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔