سابق چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر)عثمان یونس کے 5ماہ میں سی ڈی اے کے متعدد پروجیکٹ مکمل کیے،سی ڈی اے نے اس عرصہ میں شفاف نیلامی کے ذریعے ریکارڈ آمدنی کے حامل پلاٹس فروخت کیے،ان میں اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ بھی فروخت کیا گیا جس کی مالیت 8ارب سے زائد رہی ،اسلام آباد میں نئے سیکٹرز کی ڈیولپمنٹ کا آغاز کیا گیا جن میں سی 14اور سی 15شامل ہیں،پارک روڈ کی کشادگی کا پروجیکٹ شروع کیا گیا،اسلام آباد کے خیابان اقبال کو مارگلہ روڈ سے لنک کیا گیا،بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا،سری نگر ہائی وے پر اشاروں کے خاتمے کیلئے جدید طریقہ اختیار کرتے ہوئے یوٹرن بنائے گئے،4ہزار کنال سے زائد زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی،آوارہ کتوں کی دیکھ بحال کیلئے جدید ترین سینٹر تعمیر کیا گیا،تجاوزات کے خلاف اسلام آباد میں بھرپور مہم چلائی گئی جس میں 500غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں،ایف نائن پارک میں سٹیٹ آف دی آرٹ سائیکلنگ ٹریک تعمیر کیا گیا،سی ڈی اے ملازمین کی پرموشن کے تعطل شدہ کیسز کے مسائل کو حل کیا گیا،سی ڈی اے ہسپتال میں نیا بلاک تعمیر کیا گیا،لینڈ افیکٹیز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ پیش رفت کا آغاز کیا گیا۔
کیپٹن (ر)عثمان یونس کے 5ماہ میں سی ڈی اے کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں کی تفصیلات سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
