ہومدنیاچینی اور غیر ملکی امن دستوں نے چین کا نیا قمری سال منایا

چینی اور غیر ملکی امن دستوں نے چین کا نیا قمری سال منایا

مختلف ممالک کے امن دستوں کی ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد
بیجنگ ()
لبنان میں تعینات چینی امن فوج نے لبنان کے مشرقی کیمپ میں “ایک ساتھ امن کے خواب کو پورا کریں اور مل کر چینی سال منائیں” کے موضوع پر ایک منفرد فنی تقریب کا اہتمام کیا ۔ لبنان کے مشرقی خطے کے کمانڈر اور اسپین، سربیا اور فرانس سمیت 9 ممالک کے 500 سے زائد امن دستوں نے تقریب میں شرکت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
تقریب میں چینی خصوصیات کے حامل پروگرام یکے بعد دیگرے پیش کیے گئے .دوسرے ممالک کے امن دستوں نے بھی اپنے پروگرامز پیش کیے جس میں سربیا اور ایل سلواڈور کے امن دستوں کا رقص اور ہسپانوی امن دستوں کا گٹار کے ساتھ نغمات گانا شامل تھے۔ تقریب میں چینی اور غیر ملکی رسم و رواج کو ہم آہنگی کے ساتھ پیش کیا گیا ۔ مختلف ممالک کے امن دستوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے امن کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔