Sunday, February 1, 2026
ہومپاکستاننگران کے پی کے کابینہ کی تشکیل میں پی ٹی آئی سے مشاورت نہ کرنا افسوسناک ہے ،ترجمان پی ٹی آئی

نگران کے پی کے کابینہ کی تشکیل میں پی ٹی آئی سے مشاورت نہ کرنا افسوسناک ہے ،ترجمان پی ٹی آئی

پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں صرف اپوزیشن کے نامزد لوگوں کو شامل کرنا افسوسناک ہے، نگران کابینہ غیر جانبدار رکھنے کے لئے پی ٹی آئی نے کوئی نام نہیں دیا تھا،نگران کابینہ گور نر ہاوس کی بجائے وزیر اعلی ہاوس میں تشکیل دینا چاہیے تھا۔
خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کی تشکیل پر اپنے ردعمل میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلی کو متفقہ طور پر نامزد کیا گیا تھا ،نگران کابینہ اپوزیشن لیڈر نے گورنر ہاوس میں بیٹھ کر تشکیل دی،نگران کابینہ بیوروکریٹ ٹیکنوکریٹ اور غیر جانب دار لوگوں پر مشتمل ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی نے کس کے کہنے پر گورنر ہاوس میں اپوزیشن سے مشاورت کی ،نگران کابینہ میں مخصوص اضلاع کو نمائندگی دی گئی ہے،نگران کابینہ کی تشکیل میں صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نظر انداز کرنا صوبے کے مفاد میں نہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل میں پی ٹی آئی سے مشاورت نہ کرنا افسوسناک ہے ،نگران کابینہ میں زیادہ تر وہ نام سامنے آئے ہیں جو اپوزیشن رہنماوں کے رشتہ دار ہیں،اپوزیشن رہنماوں کے رشتہ داروں پر مشتمل کابینہ سے غیر جانبدارانہ انتخابات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نگران کابینہ میں کسی سیاسی جماعت کے ورکر یا رشتہ دار کو شامل نہیں کرنا چاہیے تھا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔