ہومپاکستانفواد چودھری کو میڈیکل کے لیے پمز پہنچا دیا گیا

فواد چودھری کو میڈیکل کے لیے پمز پہنچا دیا گیا

فواد چودھری کی گرفتاری کا معاملہ ،فواد چودھری کو میڈیکل کے لیے پمز پہنچا دیا گیا،ذرائع کے مطابق عدالت کے فیصلہ سنانے کے بعد فواد چودھری کا میڈیکل کیا جائے گا، میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

قبل ازیں اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی پیشی کیلئے کمرہ عدالت تبدیل کردیا گیا۔رش ہونے اورجگہ تنگ ہونے کے باعث کمرہ عدالت تبدیل کیا گیا۔ مجسٹریٹ نوید خان کا کہنا تھاکہ کورٹ روم دوسرے فلورپر ہے، مشکلات ہوں گی، شبیر بھٹی کی عدالت گرانڈ فلور پر ہے آسانی ہو گی۔

بعدازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نئے کمرہ عدالت پہنچے اور کہا کہ کسی طرح فواد چوہدری کو کمرہ عدالت میں آنے دیں۔وکیل فیصل چوہدری نیغیرمتعلقہ افرادکوکمرہ عدالت سیباہرجانیکی درخواست کی اور کہا کہ فواد چوہدری کدھرہیں؟ گاڑی کدھر ہے؟ ہم انہیں لے آتے ہیں۔

مجسٹریٹ نے ریمارکس دیے کہ کمرہ عدالت میں جگہ بنیگی تو فواد کو لے آئیں گے،کم لوگ ہوں گیکورٹ میں تو انہیں لےآئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔