لاہور: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی گئی۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اللہ کی ذات کے بعد حکومت کے فاشسٹ اقدامات سے تحفظ اعلی عدلیہ ہی دے سکتی ہے، پہلے بھی انصاف عدلیہ سے ملا، پختہ یقین ہے کہ اب بھی انصاف انہی سے ملے گا۔
چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ وکلا سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کے خلاف فوری عدالتوں سے رجوع کریں، صرف عدالتیں ہی حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ دے سکتی ہیں۔
