ہومپاکستانفواد چودھری کے بھائی کی گرفتاری کی فوٹیج سب نیوزپر

فواد چودھری کے بھائی کی گرفتاری کی فوٹیج سب نیوزپر

جہلم میں پولیس نے فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے۔
پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیا جس کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے فراز چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔