چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر زمان پارک کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد حفاظت کیلئے جمع ہوگئی ہے ۔
تفصیلات مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے آج رات 2 بجے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کا اظہار کیا گیا اور ساتھ ہی کارکنان کو عمران خان کی حفاظت کیلیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی، تھی جس کے بعد اب کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر جمع ہو گئی ہے۔
زمان پارک کے باہر جمع ہونے والے کارکنان نے سابق وزیر اعظم کے حق میں اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اطلاعات ہیں کہ کٹھ پتلی حکومت آج رات چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی
تحریک انصاف کے کارکنان اپنے لیڈر کی حفاظت کے لیے زمان پارک پہنچ رہے ہیں
— PTI (@PTIofficial) January 24, 2023
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے ماحول بنایا جا رہا تھا، حکومت ہوش کے ناخن لے اور گرفتاری کا فیصلہ کرنے سے پہلے سو بار سوچے، عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے، کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر سکے۔
