ہومپاکستانایم کیوایم میں واپسی،گورنر کی میزبانی میں فریقین کی بیٹھک

ایم کیوایم میں واپسی،گورنر کی میزبانی میں فریقین کی بیٹھک

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماں سمیت ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تمام رہنما ایک دوسرے سے گرم جوشی سے ملے، پی ایس پی رہنما ایم کیو ایم اور فاروق ستار کی آمد سے لاعلم تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر قانونی چارہ جوئی پر اتفاق ہوا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں 11 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر بھرپور احتجاج کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم، پی ایس پی کے رہنماں اور فاروق ستار کی ملاقات ہوئی تھی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال اور فاروق ستار بھی ملاقات میں موجود تھے۔ تینوں جماعتوں کے سربراہوں نے بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ گورنر سندھ نے رہنماں کو اس سلسلے میں وفاق سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔