ہومپاکستانسلیمان شہباز،جہانگیر ترین ملاقات، وزیراعظم کا پیغام پہنچایا

سلیمان شہباز،جہانگیر ترین ملاقات، وزیراعظم کا پیغام پہنچایا

لاہور-وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے سلیمان شہباز لاہور میں ان کے گھر پہنچے اور ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔