ہومپاکستانڈائریکٹر ایم سی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ،عدالت کا ایک اور بڑا حکم

ڈائریکٹر ایم سی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ،عدالت کا ایک اور بڑا حکم

اسلام آباد(سب نیوز)ڈی ایم اے کو عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک اور بڑا حکم آگیا۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کو عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک اور بڑا حکم آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایم سی آئی شکیل ارشد کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا،
آئندہ سماعت تک ڈائریکٹر ایم سی آئی شکیل ارشد عہدے پر کام جاری رکھیں گے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے ۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شکیل ارشد کو کرپشن کے الزامات پر عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے تھے۔
ڈائریکٹر شکیل ارشد اپنے وکیل سردار تیمور اسلم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔