وفاقی حکومت کی شاہ خرچیاں، بجٹ اخراجات 26 اعشاریہ1فیصد بڑھ گئے جبکہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1 اعشاریہ5فیصد بڑھ گیا۔عوام کو کفایت شعاری کا درس دینے والی وفاقی حکومت نے اخراجات کی مد میں اربوں روپے اڑا دیئے۔
دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے بجٹ اخراجات 26 اعشاریہ1فیصد بڑھ گئے۔ جولائی تا اکتوبر جاری اخراجات 34اعشاریہ4 فیصد بڑھے۔گزشتہ سال یہ اخراجات 2171 ارب روپے تھے جبکہ رواں سال یہ خراجات 2800 ارب روپے تک بڑھ گئے۔ بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 1اعشاریہ5 فیصد بڑھ گیا۔ گزشتہ سال اسی عرصہ میں یہ خسارہ جی ڈی پی کا 0اعشاریہ9فیصد بڑھا تھا جبکہ بجٹ کا خسارہ 587 ارب روپے تھا۔
بجٹ خسارہ بڑھنے کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جاتا ہے، درآمدات مہنگی ہوئیں، بیرونی قرضوں اور بانڈز پر ادائیگیاں بھی مچیور ہوگئی تھیں۔ تاہم دسمبر تک کے خساروں کی تفصیلات حکومت نے ابھی تک جاری نہیں کیں۔
وفاقی حکومت کی شاہ خرچیاں، بجٹ اخراجات 26فیصد بڑھ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
