ہومپاکستانعون چودھری نے نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کردی

عون چودھری نے نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کردی

ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری نے نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کردی ۔
تفصیلات کے مطابق عون چودھری نے کہاکہ جہانگیر ترین علیم خان یا چودھری سرور کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے،ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کے ساتھ ہی کھڑے ہیں ۔
عون چودھری نے کہاکہ ترین گروپ مسلم لیگ ن کا اتحادی ہے اور رہے گا، ہم الگ سے کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے ہیں ،ہم اس وقت مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں اتحادی ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔