ہومپاکستانمیرپورخاص: سستا آٹا لینے کے دوران رش میں گر کر دم گھٹنے سے مزدور جاں بحق

میرپورخاص: سستا آٹا لینے کے دوران رش میں گر کر دم گھٹنے سے مزدور جاں بحق

میرپور خاص میں سستا آٹا لینے کے دوران رش میں گر کر دم گھٹنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مزدور کا لوگوں کے پیروں تلے آنے اور دم گھٹنے سے انتقال ہوا۔جاں بحق مزدور کے لواحقین نے پریس کلب کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کیا۔ جاں بحق ہونے والا 38 سالہ شخص 6 بچوں کا باپ تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔