یوٹرن کے ماہر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حسب روایت ایک اور یو ٹرن لے لیا، اور ان پنجاب اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ 24 گھنٹے بھی قائم نہ رہ سکا۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف نے قانونی مشیروں کی تجویز پر ہائیکورٹ کے فیصلے تک پرویزالہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پرویزالہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے مطالبے پر نظرثانی کی ہے، اب عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔
ذرئع نے بتایا کہ قانونی ماہرین نے عمران خان کو پرویزالہی کا مشورہ ماننے کی تجویز دی ہے، اور کہا ہے کہ عدالت نے11جنوری سے قبل اعتماد کا ووٹ لینے کا پابند نہیں کیا، اس لئے لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کے حتمی فیصلے کا انتظار کیا جائے۔
