ہومپاکستانہیلی کاپٹر کا استعمال،مسلم لیگ ن کا حکومتی بل چیلنج کرنے کا فیصلہ

ہیلی کاپٹر کا استعمال،مسلم لیگ ن کا حکومتی بل چیلنج کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے خیبرپختون خوا میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے قانون میں ترمیم کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے میں پاس ہونے والے ہیلی کاپٹر بل کے خلاف اپوزیشن نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ ماہ 2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کا قانون پاس کیا تھا، جس کے خلاف مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔

درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کے لئے کئی گئی ترامیم غیر قانونی ہیں، حکومت نے یہ قانون اکثریت کے بل بوتے پر پاس کیا تھا، جس میں صوبائی حکومت نے قانون میں ترمیم کرکے گزشتہ 14 سال ہیلی کاپٹر استعمال کو درست قرار دیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ راشن نہیں خرید سکتے جب کہ سرکاری ہیلی کاپٹر سیر تفریح کے لئے استعمال ہوگا، جہاں بھی عوام متاثرہوں گے ہم میدان میں نکلیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔