پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے ایک دوست کو کچھ افراد نے اٹھا لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مونس الٰہی نے لکھا کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا۔
سوشل میڈیا پر واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مونس الٰہی نے لکھا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا، کچھ دن بعد اسے ایف آئی اے پہنچایا جائے گا اور مجبور کیا جائے گا پرچہ دو۔
کل میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور میں اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا ۔اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور ان کو مجبور کیا جائے گا پرچہ دو ۔ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔ pic.twitter.com/HLSed9FkSn
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 7, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کےساتھ نہیں ملنا۔
