ملک میں مقامی گیس کی پیداوار میں خطرناک حد تک کمی ہونے لگی ،کمی کے باعث مستقبل میں سستی گیس کی تشویشناک حد تک قلت کا خدشہ ،مقامی اور سستی گیس کے کم ہوتے اعدادوشمار نے خطرے کی گھنٹی بجادی،سب نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق گذشتہ 8 سالوں میں گیس کی پیداوار میں 1 ارب کیوبک فٹ کمی ریکارڈ، پیداوار 2.63 ارب کیوبک فٹ سے کم ہوکر 1.6 ارب کیوبک فٹ رہ گئی، 2025 تک ملکی گیس کے ذخائر میں مزید کمی کا خدشہ، آئندہ دو برسوں میں پیداوار میں 437 ملین کیوبک فٹ تک مزید کمی ہو جائے گی، 2025 تک سوئی نادرن کی پیدوار 374 ملین کیوبک فٹ رہ جائے گی، سوئی نادرن کی گیس کی اس وقت سپلائی 652 ملین کیوبک فٹ ہے، 2025 تک سوئی سدرن کی گیس سپلائی 789 ملین کیوبک فٹ تک ہونے کا خدشہ، سوئی سدرن کی اس وقت گیس سپلائی 930 ملین کیوبک فٹ ہے، ملک میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت کرنا اشد ضروری ہے، گیس کے نئے زخائر دریافت نہ کیئے گئے تو مقامی و سستی گیس ناپید ہو جائے گی،

ملک میں مقامی گیس کی پیداوار میں خطرناک حد تک کمی،تشویشناک اعدادو شمار سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
