ہومپاکستانپاکستان اور روس تیل خریداری معاہدے کے قریب،روسی وفد کی آمد کی تفصیلات طے

پاکستان اور روس تیل خریداری معاہدے کے قریب،روسی وفد کی آمد کی تفصیلات طے

روسی وفد کی رواں ماہ پاکستان آمد کی تاریخ طے پا گئی، ذرائع کے مطابق روس کا اعلی سطح کا وفد 18 جنوری کو پاکستان آئے گا، پاکستان کی جانب سے روس سے سستے تیل کی خریداری پر ورکنگ مکمل کر لی گئی، روس اور پاکستان کے درمیان سستے تیل کی خریداری پر گزشتہ دو ماہ سے مزاکرات جاری ہیں، اس سے قبل پاکستانی وفد مصدق ملک کی سربراہی میں روس کا دورہ کر چکا، روسی وفد کی پاکستان آمد پر دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کو ہتمی شکل دی جائے گی،روس کی جانب سے معاہدے کو ہتمی شکل دیئے جانے تک تمام معلومات خفیہ رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، روس خام تیل میں پاکستان کو باقی دنیا کے برابر یا کچھ زائد رعایت پر تیل فراہم کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔