پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں آپریشن کردیا گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا، ان کے گلے کیگلینڈز کا آپریشن تین گھنٹے جاری رہا۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف اور مریم نواز جنیوا پہنچے تھے، جنیوا میں مقیم معالج سے نواز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔
