ہومپاکستانسربراہ ایم ڈبلیوایم کی عمران خان سے ملاقات،وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان

سربراہ ایم ڈبلیوایم کی عمران خان سے ملاقات،وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان

ایم ڈبلیوایم کے سربراہ راجہ ناصر عباس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عمران خان نیتحفظات دورکرنیکاوعدہ کیاہے۔ ووٹ کا مسئلہ نہیں، ووٹ پی ٹی آئی کی امانت ہے۔ جس کو کہیں گے ووٹ دے دیں گے۔

سربراہ ایم ڈبلیوایم نے کہا کہ وزیراعلی پرویزالہی کے حوالے سے تحفظات ہیں کیونکہ ہمارے ساتھ جو وعدے کیے گئے وہ پورے نہیں ہوئے، تمام تحفظات عمران خان کو بتائے ہیں۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارے اوپر جو مقدمات تھے انہیں بھی ختم نہیں کیا گیا، قرآن بورڈ میں بھی ہمیں نظر انداز کیا گیا۔ ہمارے مسائل ق لیگ کے ساتھ تھے اور ابھی بھی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلو ایم) نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی چوہدری پرویزالہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔