پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔ آخری دن نیوزی لینڈکے 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے دوسری اننگزمیں 9 وکٹ پر 304رنزبنائے۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا لیے ہیں، سرفراز احمد نے اپنے کیرئیر کے 50 ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کر کے میچ کو یادگار بنایا اور وہ 100 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ سعود شکیل 32 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر سلپ میں کیچ آٹ ہو گئے، دونوں بیٹرز کے درمیان 123 رنز کی شراکت ہوئی۔
پاکستان کو جیت کے لیے مزید 111 رنز درکار ہیں اور اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں، سرفراز احمد کا ساتھ دینے کے لیے سلمان علی آغا وکٹ پر آئے ہیں۔ آج آٹ ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی امام الحق تھے جو ایک بار پھر آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اش سودی کی گیند پر بولڈ ہوئے، انہوں نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔
