ہومپاکستانپیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس،کسی جماعت کی بلیک میلنگ نہ ماننے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس،کسی جماعت کی بلیک میلنگ نہ ماننے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

بلاول ہاوس کراچی میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد قائدین نے تمام رہنماں کو اجلاس میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات وقت پرچاہتے ہیں، کارکنان تیاری کریں۔

سی سی سی اجلاس میں رہنماں نے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ نریندرمودی کو آنکھیں دکھانے پر بلاول بھٹوز رداری کی تعریف کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی بہترین سفارتکاری سے کشمیر کا معاملہ دوبارہ اجاگر ہوا۔

اجلاس میں شریک رہنماں نے کہا کہ وفاق میں حکومت بنانے کیلیے پنجاب کوفتح کرنا لازمی ہے۔ ہمیں سندھ کے بعد توجہ پنجاب پر بھی دینی ہوگی۔

ترجمان کے مطابق پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، بلوچستان میں حالیہ شمولیتیں بڑی کامیابی ہیں۔ ملک کیدیگرشہروں میں بھی پارٹی مقبولیت میں اضافہ ہو ا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔