اسلام آباد،ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید54 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 430 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18ہزار 703 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 94 لاکھ 2 ہزار 639 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 133 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 65 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 709 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کووڈ۔19سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوئے۔کورونا وائرس کی وبا سے اب تک پنجاب میں 5 ہزار 698، سندھ میں 4 ہزار 452، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 138، اسلام آباد میں 520، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 317 مریض جاں بحق ہوئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 54 افراد انتقال کر گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔