Sunday, September 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزصدر مملکت نے ریاستی نظام میں پھیلے مہلک انفیکشن کو بے نقاب کردیا، پی ٹی آئی

صدر مملکت نے ریاستی نظام میں پھیلے مہلک انفیکشن کو بے نقاب کردیا، پی ٹی آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ بلوں پر صدر مملکت کے ٹویٹ نے ریاستی نظم میں اوپر سے لے کر نیچے تک پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر دستخطوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت کے ٹویٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی ٹویٹ ہر لحاظ سے غیر معمولی، تشویش ناک اور ناقابلِ تصوّر ہے، صدرِمملکت کی ٹویٹ کے بعد پوری قوم میں بے چینی اور اضطراب کی سنگین لہر نے جنم لیا، صدرِمملکت کی ٹویٹ نے ریاستی نظم میں اوپر سے لے کر نیچے تک پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی ٹویٹ کے مندرجات کا ہر زاویے اور ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، ٹویٹ کے مفصل جائزے کے بعد اپنا ردعمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔