اسلام آباد (آئی پی ایس )شہر اقتدار میں احتجاج پر بانی سمیت پی ٹی آئی رہنماوں اور ہزاروں کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 8 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی، قیادت اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں، اغوا ، کار سرکار میں مداخلت ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
ایف آئی آر تھانہ شہزاد ٹاون،سہالہ ،بنی گالہ،کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلورمیں درج کی گئیں ہیں۔ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی، علی امین گنڈاپور ،سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ڈی چوک احتجاج، عمران خان، بشری بی بی، علی امین اور ہزاروں کارکنان کیخلاف دہشت گردی کے 8مقدمات درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔