Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیرِ اعظم شہباز شریف کا ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارافسوس

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارافسوس


اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم پاکستان نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم اور عوام کے ساتھ دلی اظہارِ یکجہتی اور متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دیرینہ دوست اور برادر ممالک ہیں، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے دوست ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا، دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا میں مصیبت زدہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرے گا، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی روکنے کے لیے دنیا کو متحد ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے۔
واضح رہے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ملائیشیا کی 6ریاستوں میں 37ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم بتایا کہ تھائی لینڈ کی سرحد سے متصل شمال مشرقی ریاست کیلانٹن سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، جہاں
9ہزار223خاندانوں کے 30ہزار 582 افراد متاثر ہوئے ۔ اکتوبر سے مارچ تک سالانہ مون سون سیزن کے دوران ملائیشیا کے مشرقی ساحل پر سیلاب کا آنا عام ہے، ہر سال ہزاروں لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔