Sunday, July 21, 2024
ہومپاکستانصادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے،شبلی فراز

صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے،شبلی فراز

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔اپوزیشن خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔