Saturday, November 9, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے،سربراہ پی ڈی ایم

وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے،سربراہ پی ڈی ایم

سکھر(آئی پی ایس )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد واقعے پر کہا کہ ہم ایسے عناصر کا جواب دینا جانتے ہیں، تمہیں گلی کوچوں میں بھی چلنے کی جگہ نہیں ملیگی اس لیے شرافت کا ہاتھ دامن سے نہ جانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری رات ممبرز کے دروازے کھٹکھٹا کر ووٹ لیے گئے اور اسمبلی کا جعلی اجلاس بلایاگیا، ہم اعتماد کا ووٹ تسلیم نہیں کرتے۔ فضل الرحمان نے سوال کیا کہ پی آئی اے کے ملازمین نے کونسی کرپشن کی ہے،اسٹیل مل ملازمین نے کونسی کرپشن کی ہے، ان کو ملازمت سے نکالا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔