Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستانکب، کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی: بلاول بھٹو

کب، کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی: بلاول بھٹو

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کب، کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ہم بتائیں گے کب تک سپیکر کرسی پر بیٹھا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے، سینیٹ کی ایک سیٹ کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا، پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی، ملک میں ڈھائی سال سے ہائبرڈ نظام چل رہا ہے، 3 سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے، غیر سیاسی سپورٹ سے تمام دروازے بند ہوتے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی جلوس پارلیمان میں بلا کر آپ پارلیمانی اکثریت ثابت نہیں کرسکتے، صدر مملکت نے بھی تسلیم کیا عمران خان پارلیمانی اکثریت کھوبیٹھے ہیں، ہم آپ کو بتائیں گے عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا، آپ کو پارلیمان میں سپورٹ ہے نہ عوام میں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔