چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او ون نے قوم کو بہت نقصان پہنچایا، این آر او ٹو اور بھی باعث شرم ہے۔
سماجی رابطوں کی سائٹ پراپنی ٹویٹ میں عمران خان نے ایک بار پھرحریف جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سربراہان کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ این آراو ون نے قوم کو بہت نقصان پہنچایاہے۔ دو لٹیرے خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 سال میں قرضہ چار گنا بڑھا دیا۔
عمران خان کے مطابق ، این آر او ٹو اور بھی باعث شرم ہے۔
انہوں نے لکھا کہ 11 سو ارب روپے کے کرپشن کیسزکو معافی اور استثنی قوم کی جیبوں پر دن دیہاڑے ایک ڈاکہ ہے۔
اس قوم نے NRO-1 کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ ان دو مجرم خاندانوں اور انکےحواریوں کی لوٹ مار نے دس برس میں ہمارا قرض چار گنا بڑھا دیا۔ NRO 2 تو اس سے بھی بڑھ کر شرمناک ہے! 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ایک ڈاکہ ہے! pic.twitter.com/T9FLfO9nmi
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 6, 2022
