وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے داؤدی بوہرا برادری کے وفد کی ملاقات۔ وفد کی سربراہی داؤدی بوہرا کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین کے نمائندہ جناب کومیل یونس نے کی۔
وزیر اعظم نے مذہبی رواداری اور پر امن بقائے باہمی کے اصولوں کی ترویج کو پاکستان کی ترقی کے لیے بے حد ضروری قرار دیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے پر بوہرا برادری کے کردار کو سراہا
وزیرِ اعظم نے داؤدی بوہرا برادری کو سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی.
وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے تمام منصوبوں میں سولر توانائی کے استعمال کے بارے بتایا جس کی استعداد 6 میگاواٹ ہے. وزیرِ اعظم نے اس اقدام کو سراہا.
