اسلام آباد -سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف امریکا کی لونڈی ہے اور ہم پر نئی قسط کے لئے دبا ڈال رہے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سے بحرانوں کا سامنا ہے، گزشتہ 4 برس میں معیشت کو نشانہ بنایا گیا، خیبرپختون خوا اس وقت معاشی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر20 سالوں تک افغانستان میں جنگ مسلط کی گئی، افغانستان میں شکست کے بعد انہیں پاکستان میں قادیانیوں کے حقوق یاد آ رہے ہیں، اور اس کا سپر پاور ہونے کا ٹائٹل ختم ہو چکا ہے، اس کے اپنے ہاتھوں سے انسانی حقوق کا خون ٹپک رہا ہے اور وہ انسانی حقوق کی بات کرتا ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف امریکا کی لونڈی ہے اور وہ نئی قسط کے لیے دبا ڈال رہے ہیں، امریکا کو پاکستان کی پارلیمنٹ اور پاکستان پر دبا ڈالنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی اور ملکی مفادات کو سامنیرکھ کر پالیسی بنانی ہے، ملکی بیٹھی ہوئی معیشت کو بچانیکے لیے ہم نے خود فیصلے کرنے ہیں، ہم کسی بھی طرح معاشی خود مختاری پر سودا کرنے کو تیار نہیں۔
آئی ایم ایف امریکی لونڈی، قسط کیلئے دبائو ڈا لا جا رہا ہے، فضل الرحمان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
