Thursday, July 18, 2024
ہومپاکستاناسلام آبادمیں کورونا کیسز کے سبب2 تعلیمی ادارے سیل

اسلام آبادمیں کورونا کیسز کے سبب2 تعلیمی ادارے سیل

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کورونا کیسز کے سبب تعلیمی ادارے سیل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ضلعی حکام نے کورونا کیسز سامنے آنے پر مزید 2 تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے ہیںجن میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر آئی ٹین ون اور ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر ایف سیون تھری کو بھی سیل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں کو پہلے مرحلہ وار کھولا گیا جس کے بعد وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے معمول کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔