ہومپاکستاناسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے فلائٹ نمبر کیو آر 0633 سے قطر جانے والے ملزم کے پیٹ سے 45 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔ خیبر کے رہائشی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب اے این ایف حکام نے پشاور سے پنجاب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مردان کے رہائشی شخص کو گرفتار کرلیا۔ پشاور موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کی کار سے 34 کلو 800 گرام افیون اور 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔