Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانشکست حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا نتیجہ ہے، حمزہ شہباز

شکست حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا نتیجہ ہے، حمزہ شہباز

لاہور،مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شکست حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا نتیجہ ہے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے اور فتح صرف یوسف رضا گیلانی کی نہیں بلکہ عوام کی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 3 سال میں حکومت نے جو کیا شکست اسی کا نتیجہ ہے اور عوام کے امنگوں کے مطابق قومی اسمبلی اراکین نے فیصلہ کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جبکہ پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان جھوٹ بولتے اور سبز باغ دکھاتے ہیں لیکن اگر مہنگائی کے خلاف کچھ نہیں کریں گے تو ایسے ہی فیصلے آئیں گے۔ قیمتوں کا جائزہ لیں تو آج گروتھ ریٹ منفی میں جا رہا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مسلم لیگی دور حکومت اور آج کے مقابلے میں مہنگائی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔