Sunday, July 21, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کوروناوائرس سے مزید64اموات، 1519نئے کیس رپورٹ

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید64اموات، 1519نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد،پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید64اموات جبکہ 1519نئے کیس رپورٹ ہوئے، کوروناسے جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد13ہزار76ہوگئی،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران40ہزار473افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ،فعال کیسز کی تعداد17 ہزار 117ہے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وبا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,519نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ85ہزار435ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 58ہزار904ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ74ہزار191افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں73ہزار007،اسلام آباد میں44ہزار921،بلوچستان میں19ہزار084 ،گلگت بلتستان میں4957اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار371کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندہ سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید64مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13076ہوگئی۔کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4388افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 5480،خیبرپختونخوا میں 2096،اسلام آباد میں503،بلوچستان میں200اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث307 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ17ہزار117 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,559مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے987افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ55ہزار242مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار473کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1519افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 90لاکھ97ہزار413افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔