Wednesday, October 30, 2024
ہومکھیلہیپی برتھ ڈے لالا ،شاہد آفریدی کو 46برس کے ہوگئے

ہیپی برتھ ڈے لالا ،شاہد آفریدی کو 46برس کے ہوگئے

اسلام آباد،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی 46برس کے ہوگئے ،شاہد آفریدی یکم مارچ 1975 کو خیبر پختونخوا کی خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے تھے۔شاہد خان آفریدی کو مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کھیلوں کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے بھی شاہد آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک روزہ میچوں میں ان کی کارکردگی کا چارٹ جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیپی برتھ ڈے شاہد آفریدی اور ہیپی برتھ ڈے لالا آج کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں جبکہ شاہد آفریدی کو ان کے تیز ترین اور شاندار کھیل کے لیے دنیائے کرکٹ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کرکٹ کی دنیا میں متعدد ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرنے والے شاہد آفریدی اپنی سالگرہ سادگی سے منانا پسند کرتے ہیں۔سن 1996 میں کرکٹ کی دنیا میں پہلا قدم رکھنے والے شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچز کھیل کر 5 سنچریز اور 8 نصف سنچریز مکمل کیں اور بہترین اسکور 156 رہا جبکہ انہوں نے اپنا ایک ورلڈ ریکارڈ سری لنکا کے خلاف قائم کیا۔سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے شاہد آفریدی نے صرف 37 گیندوں پر دنیا کی تیز ترین سنچری اسکور کی جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے جس پر شاہد خان آفریدی آج تک مشہور ہیں، تاہم بوم بوم آفریدی کے تیز ترین کھیل کا سلسلہ یہاں رکا نہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیملی اور پرستار ان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ واقعتا ملتان سلطانز کے ساتھ وقت کو انجوائے کررہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ ایسی پرفارمنس پیش کریں جو ٹیم کو فتح دلائے۔398 ایک روزہ میچز میں شاہد خان آفریدی نے 8 ہزار 64 رنز بنائے جس میں 6 سینچریاں اور 39 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی میچز میں 4 نصف سینچریوں کی مدد سے ایک ہزار 415 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی کو ٹی ٹونٹی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی حاصل ہے۔شاہد خان آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ 124 رنز بنائے جبکہ کل 395 وکٹیں حاصل کیں۔سب سے پہلے بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے شاہد خان آفریدی کو بوم بوم آفریدی کہا جس کے بعد دنیا بھر میں شاہد آفریدی کی جگہ بوم بوم آفریدی کا خطاب مقبول ہوگیا۔شاہد آفریدی نے سب سے بہتر اسٹرائیک ریٹ اور سب سے زیادہ چھکوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔