Saturday, October 5, 2024
ہومتازہ ترینشام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہیلی کاپٹر میں روسی فوج کے دو افراد سوار تھے

شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہیلی کاپٹر میں روسی فوج کے دو افراد سوار تھے

دمشق(آئی پی ایس )شام میں روسی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں صوبے الحسکہ کے ترکی کے زیر انتظام علاقے میں روس کے فوجی اڈے المباقر کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ شام میں انسانی حقوق کی آبزورویٹری گروپ المرصد کا دعوی ہے کہ روسی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں الحسکہ صوبے کے دو دیہاتوں قاسمیہ اور ریحانیہ میں روس کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔ تاہم بیان میں ہلاکتوں کا زکر نہیں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔