Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانحفیظ شیخ جیتیں گے ، یقین ہے ایم کیو ایم بھی ووٹ دے گی، شیخ رشید

حفیظ شیخ جیتیں گے ، یقین ہے ایم کیو ایم بھی ووٹ دے گی، شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم سے درخواست کی ہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ کی سیٹ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، عبدالحفیظ شیخ نے ڈوبی ہوئی معیشت کا بیڑہ اٹھایا، انہوں نے 20 ارب ڈالر کا خسارہ ختم کرکے سرپلس کیا، عبدالحفیظ شیخ نے بطور وزیر خزانہ ایکسچینج ریٹ بھی مستحکم کیا، تحریک انصاف میں کسی قسم کی پھوٹ نہیں ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سینیٹ میں امیدوار یوسف رضا گیلانی نے ترک صدر کی اہلیہ کا قیمتی ہار خزانے میں جمع کرانے کے بجائے بیوی کو دے دیا، انہوں نے آصف زرداری کی کرپشن کو چھپانے کیلئے قربانی دی، جب کہ حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو بہتر کیا، ملک کی اکانومی کواٹھایا اور 20 ارب کے کرنٹ خسارے کو سرپلس کردیا، آج ساری عرب دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، امریکا اور چین کے ساتھ ہمارے تاریخی اور بہتر تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، یقین ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ جیتیں گے، ایم کیوایم پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت اور عمران خان کی اتحادی ہے، انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے، مجھے امید ہے ایم کیو ایم بھی حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان 2012 سے ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھا، لیکن اب فیٹف کے27 میں سے 23 نکات پورے ہوگئے ہیں، وزارت داخلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، راوں سال ایف اے ٹی ایف کیمزید 3 نکات بھی پورے ہوجائیں گے اور پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی نکل آئے گا، فوج اور حکومت کا ایک دوسرے کا ساتھ کسی بھی ملک کو چلانے کے لئے ضروری ہوتا ہے، پاکستان کا آج دنیا میں اہم رول اور نام ہے، پاکستان فوج کی کامیابیوں کی وجہ سے 42 ممالک کی تربیتی ورکشاپس ہوئیں۔ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اس کیلئیضروری ہے کہ کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کی جائے، اور بھارت آرٹیکل 370 کو واپس لے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم سے درخواست ہے کہ اپنیاحتجاج کو 2 ،4 دن آگے لے جائیں، جب تک قانون کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہماری طرف سے ان کو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، وہ جب تک ٹھہرناچاہیں ٹھہریں، ہم پانی اوردیگر بندوبست کریں گے، حمزہ شہباز رہا بھی ہو گئے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لئے 70 سے 80 ہزار لوگوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانی دی، فوج نیاتنی جانیں دیں ہیں تو ملک چل رہا ہے، شمالی وزیر ستان اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے ، بارہ کہو واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیں گے،آئی جی کو ہدایت کررہاہوں کہ بارہ کہوواقعے میں ملوث ملزم کوجلد گرفتارکریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔