اسلام آباد(آئی پی ایس)ایک کروڑ سے زائد پے آرڈر چوری کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ڈی ایم اے ملازم کونوکری سے فارغ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم سی آئی کے ڈائریکٹوریٹ سے ایک کروڑ پانچ لاکھ کے پے آرڈر چوری ہونے کا انکشاف ہوا تھا ، جس کے بعد ڈائریکٹر ڈی ایم شکیل ارشد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان مروت کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا ،
مقدمے کی تفتیش کے بعد ڈی ایم اے کے سیکورٹی گارڈ محسن علی قصور وار ثابت ہوئے ،، تفتیش میں مزید انکشاف ہوا کہ محسن علی نے مزید ڈی ایم اے کے چیکس بھی چوری کیے ہیں جس کے ڈائریکٹر ڈی ایم شکیل ارشد نے محسن علی کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے تاہم تحریری احکامات کے مطابق محسن علی تیس دن تک اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

ایک کروڑ سے زائد پے آرڈر چوری کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ڈی ایم اے ملازم نوکری سے فارغ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
