Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستانحکومت کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

حکومت کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد،تحریک انصاف نے این اے 75 میں ری پولنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، وزیراعظم نے منظوری دے دی۔

اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے عثمان ڈار اور قانونی ٹیم کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 75 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ معاون خصوصی پنجاب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔دوبارہ انتخاب کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے اس مائنڈسیٹ کو شکست ہوئی جو حق میں آنے والے فیصلے کو ٹھیک اور خلاف آنے والے کو غلط مانتے ہیں۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں اہم امور پر غور کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کو اپنے دورہ سری لنکا کے بارے میں آگاہ کیا۔ کابینہ اجلاس میں سینٹ الیکشن پر بھی بات چیت ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔