Friday, September 20, 2024
ہومکھیلپی ایس ایل 6 میں آج ملتان سلطانزاور پشاورزلمی مدمقابل ہوں گے

پی ایس ایل 6 میں آج ملتان سلطانزاور پشاورزلمی مدمقابل ہوں گے

کراچی،پاکستان سپرلیگ چھ میں آج ملتان سلطانزاور پشاورزلمی مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اپناپہلا میچ ہارچکی ہیں اور لیگ میں پہلی فتح کی متلاشی ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منگل 23فروری کو پاکستان سپرلیگ چھ کا ایک میچ کھیلاجائے گا جس میں ملتان سلطانزکا مقابلہ پشاورزلمی سے ہوگا۔ ملتان سلطانزلیگ میں اپنا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے تین وکٹوں سے ہارگئی۔ ملتان نے 8وکٹوں کے نقصان پر150رنزبنائے۔ اسلام آباد لوئیس گریگری کے اننچاس رنز کی بدولت سات وکٹیں گنواکر19ویںاوور میں ہدف حاصل کرلیا۔پشاورزلمی کو اپنے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرنے چاروکٹوں سے شکست دی۔ پشاورکی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر20اوورز میں 140 رنزبناسکی۔ شاہین شاہ نے صرف چودہ رنزدیکرتین وکٹیں حاصل کیں۔ لاہورقلندرنے چھ وکٹیں کھوکرہدف عبور کرلیا۔ اس طرح ملتان سلطانز اور پشاورزلمی دونوں ٹیموں کوپی ایس ایل میں پہلی فتح کی تلاش ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔