لاہور(نیوزڈیسک)مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب میں حقیقی مثالی ریلیف کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،
شہباز زرداری حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی مگر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کی توجہ عوامی خدمت پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن, چودھری پرویزالہی کی قیادت اور ثانیہ نشتر کی انتھک کاوشوں سے 100ارب روپے کے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغازکردیاہے،پنجاب کے 80لاکھ خاندان اس عظیم فلاحی منصوبے سے مستفید ہونگے ۔
شہباز زرداری حکومت کی نااہلی سے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کیلئے یہ بڑا تحفہ ہے
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آٹا،دالیں، کوکنگ آئل اورگھی میں 40فیصدتک رعایت ملے گی،مستحق افراد کی رجسٹریشن کا عمل 2 ہفتے تک جاری رہے گا،ضرورت مند خاندان کے سربراہ 8123 پر اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
مشیر اطلاعات حکومت پنجاب نے کہا کہ احساس پنجاب کی ویب پورٹل پر جا کر بھی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے،عوامی خدمت کے ایک بڑے منصوبے 1122 کی تمام تحصیلوں میں توسیع کردی گئی ہے،74 تحصیلوں میں نئی ریسکیو ایمبولینس گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں، موٹر بائیک ریسکیو سروس کی پنجاب کے تمام اضلاع میں توسیع کردی گئی،16 سال بعد ریسکیورز کیلئے سروس ریگولیشنز کی منظوری دے دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے احساس پروگرام پنجاب میں مزید نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔
احساس راشن رعایت پروگرام ،مشیر اطلاعات پنجاب نے عوام کو خوشخبری سنا دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

