اسلام آباد،پاکستان نے 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پیر کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔انہوںنے کہا کہ ‘خوشی کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ پورے ملک میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔انہوںنے کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی بتایا جس کے لیے شہری اپنے موبائل فون سے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں گے تو ان کی رجسٹریشن ہو جائے گی۔اسد عمر کے مطابق اس ایج گروپ کے لوگوں کو ویکسینیشن کا عمل مارچ میں شروع ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے لیے ویکسین چین سے منگوائی گئی تھی۔ چین کی جانب سے سائنو فارم ویکسین فراہم کرنے کے بعد ملک میں 3فروری سے کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ابتدائی طور پر ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین مفت لگوائی جا رہی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)نے چین کی سائنو فارم کے علاوہ ایسٹرازینیکا اور روس کی سپوتنک ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کاآغاز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔