Thursday, July 18, 2024
ہومپاکستاناپوزیشن کی اوپن بیلٹنگ کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے،شبلی فراز

اپوزیشن کی اوپن بیلٹنگ کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے،شبلی فراز

پشاور،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اوپن بیلٹنگ کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے، سیاسی مخالفین نے دس سال اوپن بیلٹنگ کیلئے کچھ نہیں کیا، یہ نہیں چاہتے سیاست میں پیسے کا کلچر ختم ہو، سینیٹ الیکشن کے بعد اپوزیشن خود ہی روئے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے سینیٹ الیکشن میں 25 ہزار 626 روپے لگے، ماضی میں جتنے بھی الیکشن ہوئے اس پر انگلیاں اٹھائی گئیں، ایسا نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھائے، شفاف انتخابات سے جمہوری نظام مضبوط ہوتا ہے، اپوزیشن نہیں چاہتی سیاست سے پیسے کا کلچر ختم ہو، اپوزیشن خود کو ماضی سے علیحدہ نہیں کرنا چاہتی، اپوزیشن کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں احساس پروگرام کی پذیرائی ہو رہی ہے، جو شخص خدمت کا جذبہ رکھتا ہے وہ پی ٹی آئی کارکن ہے، ہمارا نعرہ اینٹی کرپشن ہے، اپوزیشن بتانا چاہتی ہے کہ ہم بھی انہی کی طرح ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔