کیلیفورنیا-اوور سیز پاکستانی ایجوکیشنل نیٹ ورک کے چیئر مین ،پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشان ،حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی،قوم سیلاب کا سامنا کر رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت میں بیٹھا پی ڈی ایم ٹولہ اپنے کیسز ختم کرنے میں مصروف ہے،نام نہاد سیاسی قیادت قوم کے مسائل سے بے خبر ہے،قوم باہر نکلے گی اور اس ٹولے کاحساب کرے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی قوم کی واحد امیدہے،قوم کا ہر طبقہ یہ سمجھتا ہے کہ اگر پاکستان نے بہتری کی جانب جانا ہے تو عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں پاکستان شدید مسائل کا سامنا کر رہا ہے،معیشت ،مہنگائی،بے روزگاری اور اب سیلاب نے قوم کو تباہ کر دیا ہے مگر وفاقی حکومت ان مسائل سے بے خبر اپنے لیے این آ و لینے میں مصروف ہے،انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اس ٹولے کا احتساب اب ہوگا،قوم کا ہر ذی شعور فرد باہر نکلے گا،ہم بطور اوور سیز پاکستانی عمران خان کے مشن کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کا راستہ اب انقلاب ہی ہے،اسی فیصد قوم عمران خان کے ساتھ باہر نکلنے کو تیار ہے۔
مہنگائی بے قابو، عوام پریشان ،پی ڈی ایم ٹولہ این آر او میں مصروف ہے،محمد عارف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
