ہوماوورسیزاورسیز پاکستانیوں کا دبنگ فیصلہ ،، 23 ستمبر کو امریکہ میں احتجاج کا اعلان

اورسیز پاکستانیوں کا دبنگ فیصلہ ،، 23 ستمبر کو امریکہ میں احتجاج کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی دورے کے موقع پر تحریک انصاف نے احتجاج کا اعلان کردیا ،، صدر تحریک انصاف نیو یارک امجد نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے امریکہ دورے کے دوران بڑے احتجاج کا پروگرام تیار کیا ہے، احتجاج میں امریکہ اور کینیڈا سے بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان شرکت کریں گے،ہمارا مقصد دنیا کو امپورٹڈڈ حکومت کے مظالم سے آگاہ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی منظم طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی، احتجاج اقوام متحدہ کی اسمبلی کے سامنے کیا جائے گا ، یا رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے امریکہ جائیں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔